10 دسبر 24 – عالمی یومِ انسانی حقوق: نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی انسانی حقوق کی حقیقی بنیاد نبی اکرم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع ہے، جس میں مساوات، انصاف، اور انسانی وقار کے اصولوں کو واضح طور پر بیان کیا گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
10 دسبر 24 – عالمی یومِ انسانی حقوق:
نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی
انسانی حقوق کی حقیقی بنیاد نبی اکرم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع ہے، جس میں مساوات، انصاف، اور انسانی وقار کے اصولوں کو واضح طور پر بیان کیا گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
"کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر، کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں، سوائے تقویٰ کے۔”
یہ تعلیمات آج بھی انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی روح ہیں۔
 

قرطبہ سٹی نہ صرف ایک رہائشی منصوبہ ہے بلکہ ایک ایسا وژن ہے جو انسانی حقوق، مساوات، اور سماجی انصاف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وقف ہے۔ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں جہاں ہر فرد کو عزت، مساوی مواقع، اور معیارِ زندگی کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

10 دسمبر کو منایا جانے والا عالمی یوم انسانی حقوق ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر فرد کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرنا اور ان کا تحفظ کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ہمارے منصوبے شفافیت اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہیں تاکہ تمام رہائشیوں کو بغیر کسی تفریق کے ایک مثالی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
آئیے، اس دن ہم سب نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جہاں ہر انسان کے حقوق محفوظ ہوں اور مساوات کو فروغ دیا جائے۔
"انصاف، اتحاد اور انسانیت کی بنیاد پر ترقی کا سفر جاری رکھیں۔”