قرطبہ سٹی- علم اور اتحاد کے سنگِ میل
قرطبہ سٹی میں تعمیر کی گئیں یادگاریں ” کتاب مانومنٹ” اور "فلسطین مانومنٹ” صرف یادگاریں نہیں، یہ ہمارے وژن اور عزم کی علامت ہیں۔
علم کی روشنی انسانیت کی سب سے بڑی میراث ہے، اور کتاب اس روشنی کی علامت۔ قرطبہ سٹی میں کتاب مانومنٹ تعمیر کرکے ہم نے اس روایت کو زندہ کیا ہے
جو علم کے فروغ اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ یہ مانومنٹ اسلامی علمی ورثے اور قرطبہ کے اس مشن کی عکاسی کرتا ہے جس میں تعلیم اور تحقیق کو زندگی کا مرکزی نقطہ بنایا گیا ہے۔
"فلسطین مانومنٹ "اتحاد، انصاف، اور مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ایک بہترین علامت ہے۔ یہ یادگار ہمیں احساس دلاتی ہے کہ اتحاد میں طاقت ہے،
اور ہر ایک کو امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ یہ مانومنٹ قرطبہ سٹی کے امن و اخوت کے پیغام کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
یہ دونوں یادگاریں قرطبہ سٹی کے رہائشیوں اور وزٹ کرنے والے افراد کے لیے ایک فکری اور روحانی تحریک ہیں۔
یہ ہمیں ہمارے ماضی سے جوڑتی ہیں ، حال پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہیں اور مستقبل کے لیے ایک روشن راستہ دکھاتی ہیں۔
قرطبہ سٹی: ایک ایسی کمیونٹی، جہاں علم اور امن کی بنیادوں پر ایک بہتر کل کی تعمیر ہو رہی ہے!
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں!