قرطبہ سٹی میں میڈیکل سینٹر کا افتتاح، جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز
قرطبہ سٹی میں میڈیکل کلینک کا افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جو قرطبہ سٹی کے مکینوں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس میڈیکل کلینک میں کلینکل او پی ڈی کے علاوہ جدید لیبارٹری کی سہولت بھی دستیاب ہے، جہاں مختلف اقسام کے ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔
تقریب میں قرطبہ سٹی کے رہائشیوں، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک ماہ کے لیے مفت طبی معائنہ اور بنیادی دواؤں کی مفت فراہمی کا اعلان کیا گیا، جسے حاضرین نے بھرپور سراہا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور محترم چیئرمین صاحب نے کہا کہ قرطبہ سٹی میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرطبہ سٹی ایک جدید اور مثالی رہائشی منصوبہ بننے کے لیے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اب وقت ہے کہ ممبران اپنے پلاٹوں پر تعمیرات کا آغاز کریں۔
رہائشیوں نے میڈیکل سینٹر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلینک نہ صرف قرطبہ سٹی بلکہ ارد گرد کے علاقوں کے لوگوں کے لیے بھی ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
یہ میڈیکل کلینک قرطبہ سٹی کی انتظامیہ کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنے رہائشیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ یہ کلینک جدید طبی سہولیات اور ماہر طبی عملے کے ساتھ ایک صحت مند اور خوشحال کمیونٹی کی تعمیر کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
تقریب کے شرکاء نے قرطبہ سٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید ایسی سہولیات کا اضافہ ہوگا جو رہائشیوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔