مدینۃ العلم بغیر نفع-نقصان کی بنیاد پر قائم ایک کمپنی ہے جسے کمپنیز آرڈیننس 1984 کے سیکشن 42 کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے بانی ڈائریکٹرز میں ملک کے نامور اسکالرز، کاروباری شخصیات، سماجی شعبے کے سرکردہ رہنما اور قائدین شامل ہیں، جن کی اندرون و بیرون ملک کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔ کمپنی کو اس وژن کے ساتھ قائم کیا گیا تھا کہ "اسلام کی تجویز کردہ سماجی اور معاشرتی اقدار کو عملی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک ایسی ماڈل انسانی بستی کا قیام عمل میں لایا جانا ضروری ہے جہاں اسلامی سماجی اقدار، مساوات اور بھائی چارے کے ماحول میں جدید ترین شہری سہولیات میسر ہوں۔”
قرطبہ سٹی پاکستان کے سرفہرست رہائشی منصوبوں میں سے ایک ہے جو اپنے متاثر کن مناظر اور شاندار محلِ وقوع کی بناء پر اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ موٹروے (M2) چکری انٹرچینج سے متصل اور متعلقہ حکومتی اداروں سے باقاعدہ منظور شدہ قرطبہ سٹی TMA پوٹھوہار ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جس کی باقاعدہ منظوریNOC نمبر /TMA105 کے تحت ہوچکی ہے۔ دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھی قرطبہ سٹی کی NOCs اور منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
قرطبہ سٹی اسلامی طرزِ زندگی کے وژن کے تحت تعمیر کردہ اور دورِ جدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ مکمل ڈیجیٹلائزڈ شہر ہے۔ قرطبہ سٹی خالصتاً ایک ایسی اسلامی بستی ہے جہاں جدید اور منفرد معیاری طرز زندگی کیساتھ رہائشی افراد/خاندانوں کے لیے ایک پُرامن اور پاکیزہ طرزِ زندگی پر مبنی کمیونٹی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
معاشروں اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مستقبلِ قریب میں اس امر کی ضرورت ہوگی کہ اسلام کے تجویز کردہ حل کی وضاحت اسلامی معاشرے کے عملی تشکیل کے ذریعے اس طرح سے کی جائے کہ کرہ ارض نسلِ انسانی کے لیے محفوظ رہائش گاہ بن سکے۔
ایک ایسے رہائشی منصوبے کا قیام جہاں اسلامی معاشرہ جدید تعلیم و تحقیق کے سائے میں ایک پُرامن اور پاکیزہ ماحول میں پروان چڑھ سکے۔
قرطبہ یا Córdoba جنوبی سپین میں اندلس کا ایک شہر اور صوبہ قرطبہ کا دارالحکومت ہے۔ سیویلا اور ملاگا کے بعد یہ اندلس کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والی میونسپلٹی ہے۔ قرطبہ سٹی اندلس (سپین) میں مسلمانوں کی آٹھ سو سالہ شاندار دورِ حکمرانی، کی ایک یادگار – قرطبہ – کی مناسبت سے تعمیر کی جارہی ہے۔
قرطبہ سٹی اسلام آباد کی ہلچل سے 40 منٹ کی مسافت پر اور نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 20 منٹ کی دوری پر واقع، موٹروے چکری انٹر چینج سے بالکل متصل اپنے رہائشیوں کے لیے ایک پُرامن اور پُرسکون ماحول کی شان و شوکت اور رونق لیے،دلکش اور متاثر کن مناظر کیساتھ ایک مثالی شہر ہے۔ راولپنڈی صدر سے براستہ دھمیال چکری روڈ اور موٹر وے چکری انٹرچینج سے بالکل متصل ہونے کے باعث یہاں سے جڑواں شہروں تک رسائی انتہائی آسان ہے۔
ہیڈ آفس، قرطبہ سٹی
آر 5 روڈ، بلاک کے قرطبہ سٹی، راولپنڈی
92-51-4969001-4+ ،92-51-4969012+
لاہور آفس
منصورہ ملتان روڈ لاہور
92-42-35252122+
Copyrights 2022© Qurtaba City