الحمد للہ! قرطبہ ہاؤس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ محترم لیاقت بلوچ صاحب، چیئرمین مدینتہ العلم نے قرطبہ ہاؤس کا خصوصی دورہ کیا اور اس کی تکمیل پر تفصیلی جائزہ لیا۔ قرطبہ ہاؤس میں ملکی و بین الاقوامی وفود و مندوبین کے قیام کے ساتھ ساتھ علمی و فکری نشستوں اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ سنگِ میل قرطبہ سٹی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور علم و امن کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ قرطبہ سٹی ایک ایسا خواب ہے جو تیزی سے حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، جہاں جدید سہولتوں کے ساتھ ایک باوقار اور علمی معاشرہ پروان چڑھ رہا ہے۔