امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب حافظ نعیم الرحمان کا قرطبہ سٹی کا دورہ ۔
ترقیاتی کاموں اور آبادکاری کے فروغ پر اظہار اطمینان
ممتاز قومی شخصیت جناب حافظ نعیم الرحمان نے قرطبہ سٹی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں ترقیاتی کاموں، آبادکاری کے فروغ، اور عوامی سہولیات کی بہتری کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے قرطبہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور پراجیکٹ کے مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران حافظ نعیم الرحمان صاحب کو قرطبہ سٹی میں جاری بنیادی ڈھانچے کی تکمیل، جدید رہائشی سہولیات، اور پبلک انٹرسٹ منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے قرطبہ سٹی انتظامیہ کو تجویز دی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ایسے پیکجز اور رہائشی منصوبے متعارف کروائے جائیں، جو تمام معاشی طبقات کو سہولت فراہم کر سکیں۔
انہوں نے قرطبہ سٹی کے ترقیاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ رہائشیوں کو جلد از جلد معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ قرطبہ سٹی انتظامیہ نے یقین دلایا کہ یہ پراجیکٹ جدید انفراسٹرکچر، معیاری تعمیرات اور ایک مثالی کمیونٹی کی تشکیل کے لیے اپنا سفر تیزی سے جاری رکھے گا۔
قرطبہ سٹی – جدید سہولتوں سے آراستہ ایک بہترین رہائشی منصوبہ!