بلاک ڈی میں سٹریٹ لائٹس پولز کی تنصیب مکمل ہو چکہ ہے جبکہ ان پولز کے لئے کیبل بچھانے کا کام جاری ہے۔ رہائشیوں کی سہولت اور تحفظ کو بڑھانے کے لیے فوری طور پر مختلف اہم مقامات پر لائٹس روشن کر دی گئی ہیں ۔ چکری انٹرچینج سے مین گیٹ تک شاہراہ قرطبہ اور مین گیٹ پر پہلے ہی سٹریٹ لائٹس اور روشنیوں کا انتظام کر دیا گیا تھا ۔ اب قرطبہ مین گیٹ کے ساتھ واقع مرکزی شاہراہ سید ابوالاعلی مودودی ایونیو پر بھی سٹریٹ لائٹس لگائی جا چکی ہیں جس سے شام اور رات میں آنے جانے والوں کو آسانی اور سہولت فراہم ہوتی ہے۔