قرطبہ سٹی کی ایک اور اہم خصوصیت، جو اس منفرد شہر کو دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ممتاز کرتی ہے، یہ ہے کہ اس کی منصوبہ بندی میں ماحولیاتی تحفظ (جو کرہ ارض کو درپیش چیلنجز میں سے ایک اہم چیلنج ہے) کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے سکیم کا وسیع رقبہ پارکس،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ملک کے نامور آرکیٹیکٹس کے ذریعے خوبصورت اور دلکشن انداز میں ڈیزائن کردہ پارکس، اِن ڈور، آؤٹ ڈور کھیلوں کے میدان /سہولیات، گرین بیلٹس قرطبہ سٹی کو آپ کے خوابوں کا گھر بناتے ہیں۔ مارگلہ پہاڑیوں کے قدرتی نظاروں کیساتھ ساتھ پُرلطف، پُرفضا موحول میں سانس لینا یقیناً آپ کے خواب کی تعبیر ہے۔
قرطبہ سٹی کے مکینوں کی تفریح کے لیے چڑیا گھر اور سفاری پارکس جیسے غیرمعمولی منصوبے بھی موجود ہیں، جہاں جنگلی و آبی حیات کی سیر اور تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کے لیے مکمل دینی اور پاکیزہ ماحول میں انٹرٹینمنٹ کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
بیرونی تفصیلات
بالکنی
باغ
دیگر خصوصیات
کرسی قابل رسائی
دروازے والا
ہیڈ آفس، قرطبہ سٹی
آر 5 روڈ، بلاک کے قرطبہ سٹی، راولپنڈی
92-51-4969001-4+ ،92-51-4969012+
لاہور آفس
منصورہ ملتان روڈ لاہور
92-42-35252122+
Copyrights 2022© Qurtaba City