قرطبہ سٹی انتظامیہ ہمیشہ اپنے رہائشیوں کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ اسی عزم کے تحت، ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
الحمدللہ، قرطبہ سٹی میں پہلے ہی الخدمت الرازی میڈیکل کلینک قائم ہے جہاں کوالیفائیڈ اسٹاف ہمہ وقت موجود رہتا ہے اور رہائشیوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ کلینک کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے کسی بھی بیماری کے علاج اور چیک اپ کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے آن لائن رجوع کیا جا سکتا ہے۔
یہ تمام سہولیات قرطبہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے فوری رسائی، حفاظت اور سکونِ قلب کی ضمانت ہیں۔
کیونکہ ہماری نظر میں ایک خوشحال اور محفوظ کمیونٹی کی بنیاد، رہائشیوں کی جان و صحت کے تحفظ سے جڑی ہے رابطہ نمبر برائے ایمرجنسی: 03171177699
قرطبہ سٹی — سکون، سہولت اور سلامتی کا امتزاج!