اسلام آباد، راولپنڈی
مسجد کا فاصلہ بس دل کی دوری!
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے نزدیک (دنیا میں) محبوب ترین مقامات اللہ تعالیٰ کے گھر، یعنی مساجد ہیں۔ اور حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مفہوم ہے کہ جس نے (دنیا میں) محض اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لیے مسجد بنائی ، اللہ تعالیٰ (اس کے بدلے) اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ جامع مسجد قرطبہ اور دیگر سیکٹر مساجد اِسی دینی جذبے اور نیت کیساتھ تعمیر کرائی جارہی ہیں۔ انشا اللہ!
دینی تعلیم کے فروغ کے لیے مدینۃ العلم کمپنی نے اسلامی اخوت اور تدبر و تفکر کے بنیادی اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے مساجد کے ایک مربوط نظام کی منصوبہ بندی کی ہے۔ قرطبہ سٹی بلاک D میں خوبصورت مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جہاں پنج وقعہ نماز اور نمازِ جمعہ کا باقاعدہ اہتمام ہورہا ہے۔ دیگر سیکٹرز میں بھی مساجد کی تعمیر اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مرکزی جامع مسجد قرطبہ 190 کنال (80,000 مربع میٹر) رقبہ پر محیط ہے، جس میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نمازیوں کے لیے بیک وقت نماز کی ادائیگی کی سہولت موجود ہوگی۔ اس کی تعمیر جلد ہی شروع کی جائے گی۔ پوٹھوہار کی خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں مسجد قرطبہ کی شاندار اور پُر شکوہ عمارت اسلامی اور جدید طرزِ تعمیر کا شاہکار ہوگی (انشا اللہ!) ۔
یہ ذیل میں درج ذیل تفصیلات ہیں:
ہیڈ آفس، قرطبہ سٹی
آر 5 روڈ، بلاک کے قرطبہ سٹی، راولپنڈی
92-51-4969001-4+ ،92-51-4969012+
لاہور آفس
منصورہ ملتان روڈ لاہور
92-42-35252122+
Copyrights 2022© Qurtaba City