قرطبہ سٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس – ترقی، حکمتِ عملی اور عزم کا اظہار
قرطبہ سٹی میں حال ہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران موجودہ معاشی حالات، بالخصوص رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش بحران کا سنجیدگی سے جائزہ لیا گیا، اور اس کے اثرات کے پیش نظر آئندہ کے لیے مؤثر اور عملی حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔
انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ جاری مالی و معاشی دباؤ کے باوجود قرطبہ سٹی میں ترقیاتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ مختلف بلاکس میں سڑکوں، سیوریج، واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھروں کی تعمیر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے۔
بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قرطبہ سٹی کو ایک پائیدار، معیاری اور قابلِ اعتماد کمیونٹی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔
مزید سہولیات کی فراہمی، بروقت منصوبہ بندی اور رہائشیوں کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
قرطبہ سٹی — ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کی جانب رواں دواں! مزید معلومات کے لیے یہاں کلک  کریں