الخدمت قرطبہ فاؤنڈیشن کی مرکزی عاملہ کمیٹی (Central Working Committee)کا حالیہ اجلاس، قرطبہ سٹی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس میں الخدمت میڈیکل سٹی کے ڈیزائن مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوا، یہ پہلا قدم انشا ءاللہ ایک جدید ترین ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا باعث بنے گا جو ملکی اور بیرون ملکی میڈیکل ٹؤر ازم کو فروغ دے گا ۔ یہ پراجیکٹ ، قرطبہ سٹی کے اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کرنے کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔ منصوبے کا تعلیمی شعبہ (Faculty)، قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے حصے کے طور پر کام کرے گا، جس سے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا ہوگی اور دونوں ادارے یکساں فروغ پائیں گے۔
اجلاس میں، ڈیزائن کی باریکیوں اور ماسٹر پلاننگ پر جامع گفتگو ہوئی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ منصوبہ جدید طبی بنیادی ڈھانچے کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترتا ہو۔ الخدمت قرطبہ فاؤنڈیشن اور قرطبہ یونیورسٹی کے درمیان تعاون، ایک جامع نقطہ نظر کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد نہ صرف کمیونٹی کی طبی بہبود میں تعاون کرنا ہے بلکہ تعلیمی معیار کو بھی فروغ دینا ہے۔ جیسے جیسے ڈیزائن کا مرحلہ آگے بڑھ رہا ہے، قرطبہ سٹی ، الخدمت میڈیکل سٹی کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی رسائی اور تعلیمی برتری کے اپنے وژن کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے-