قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال

ہم مکمل صحت پر یقین رکھتے ہیں!
200 کنال پر پھیلے ’قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال‘ کا مقصد انتہائی مناسب فیس کیساتھ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات تک رسائی ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور طبی سہولیات سے آراستہ "قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال” جڑواں شہروں کے باسیوں کو صحت کی سہولیات کا جدید ترین اور کم خرچ مرکز ثابت ہوگا۔
قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال میں ، علاج معالجہ کی جدید ترین سہولیات کیساتھ صحت کے شعبہ میں جدید ترین تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، اور اسے قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے میڈیکل شعبہ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے ٹیچنگ ہسپتال، ہاؤس جاب کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر بھی فعال رکھا جائے گا۔
قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں کلینکس، ہیلتھ یونٹس کا قیام بھی ہمارے پبلک ہیلتھ پلان کا حصہ ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں، رہائشیوں کی سہولت کے لیے چوبیس گھنٹے ایمبولینس سروس کی دستیابی یقینی بنانا اور مریضوں کو دن رات بروقت طبی امداد فراہم کرنا ترجیح ہے۔