الحمد اللہ، قرطبہ سٹی کی ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے، بلاک B میں جامع مسجد کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ہوا ۔ اس بابرکت موقع پر چیئرمین مدینتہ العلم جناب لیاقت بلوچ صاحب، چیف آپریٹنگ آفیسر جناب ضیاء الرحمان قریشی صاحب کے ساتھ محترم جناب امیر العظیم صاحب ، ڈائریکٹرز HSSR اور دیگر سٹاف موجود تھا۔

2.5 کنال پر محیط یہ مسجد ایمان اور قرطبہ کمیونٹی کے اتحاد کی علامت بننے گی ۔ ایک وقت میں 400 سے زائد نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ اس مسجد کی انفرادیت اس کی فن تعمیر کی باریکی ہے، جو عربی طرز تعمیر اور جدید ڈیزائن کو باہم ملا کر اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ سادگی اور نفاست کا بہترین امتزاج ابھر کر سامنے آئے ۔ انتہائی محنت سے تیار کردہ یہ ڈیزائن اسلامی روایات اور معاصر جمالیات کی ہم آہنگی کا مظہر ہے، جو بلاک بی کے رہائشیوں کے لیے ظاہری طور پر دلکش اور روحانی طور پر اصلاحی تجربہ فراہم کرےگا۔تعمیر کی تکمیل کے بعد ، بلاک B کی یہ مسجد قرطبہ سٹی کی مذہبی اور سماجی زندگی کے مرکز کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو وحدت، امن، اصلاح اور عقیدت کی قدروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔