قرطبہ سٹی میں شہری سہولیات کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ہوا ہے۔ یہ پلانٹ R.O ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس سے تمام کیمیائی اجزاء اور جراثیم کا مکمل خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں محترم چیئرمین مدینتہ العلم جناب لیاقت بلوچ صاحب نے کہا کہ قرطبہ سٹی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس پلانٹ کے افتتاح سے قرطبہ اور قریب کی آبادیوں کےلوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔”
یہ پلانٹ روزانہ 2000 لیٹر پانی کی فلٹریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پلانٹ سے پراجیکٹ اور قرب و جوار کی آبادیوں نے صاف پانی حاصل کرنا شروع کر دیا ہے ۔