قرطبہ سٹی میں جاری شجرکاری مہم ایک نیا رنگ لے آئی جب اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے خصوصی طور پر قرطبہ سٹی کا دورہ کیا اور اس ماحول دوست سرگرمی میں عملی حصہ لیا۔

قرطبہ سٹی میں شجرکاری مہم – طلباء کی بھرپور شرکت، سبز پاکستان کی جانب قدم قرطبہ سٹی میں جاری شجرکاری مہم ایک نیا رنگ لے آئی جب اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے خصوصی طور پر قرطبہ سٹی کا دورہ کیا اور اس ماحول دوست سرگرمی میں عملی حصہ لیا۔

طلباء نے نہ صرف درخت لگائے بلکہ سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنے جذبات اور عزم کا اظہار بھی کیا۔ قرطبہ سٹی کے سرسبز ماحول، تعلیمی وژن اور پرامن فضاء نے طلباء پر مثبت تاثر چھوڑا، اور انہوں نے مستقبل میں بھی قرطبہ کی ایسی سرگرمیوں میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔

"قرطبہ سٹی میں ہم نہ صرف رہائشی سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک ایسے ماحول کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں قدرتی حسن، سماجی ہم آہنگی، اور علم و اخلاق کو فروغ حاصل ہو۔ شجرکاری مہم ہمارا سبز اور صاف ستھرا قرطبہ کا وژن ہے۔