قرطبہ سٹی بہار کی آمد کا خیرمقدم خوبصورت پودوں کے ساتھ کرنے کے لیے تیار ہے۔ تقریباً 70,000 پودے اس وقت قرطبہ نرسری میں موجود ہیں ،

جس میں مختلف پھل اور سجاوٹی اقسام شامل ہیں، شہر کے منظر نامے میں اپنی جگہ لینے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس اقدام کا مقصد قرطبہ شہر کے سرسبز ماحول اور خوبصورتی کو بڑھانا ہے۔

ہارٹی کلچر کے ڈیزائن کے مطابق مخصوص جگہوں ، سڑکوں کے کناروں، پارکوں میں، boundary walls کے ساتھ اور کھلے میدانوں میں، منصوبے کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔ ک

ھلنے والے پھولوں کے روشن رنگ اور پھل دینے والے درختوں کے سرسبز پتے نہ صرف شہر کی ظاہری کشش میں اضافہ کریں گے بلکہ ایک صحت مند اور زیادہ قابلِ دوام ماحول کو بھی فروغ دیں گے۔

یہ کوشش قرطبہ سٹی کو سر سبز و شاداب اور ماحول دوست بنانے کے عزم کے حصول کی ایک اہم کڑی ہے۔ جیسے جیسے ہر پودا جڑ پکڑتا جائے گا ، یہ زیادہ سر سبز ، زیادہ پُر رونق شہری منظر نامے کو فروغ دیتا جائے گا ۔