چیئرمین مدینتہ العلم لیاقت بلوچ صاحب کا قرطبہ سٹی کا دورہ – ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ
چیئرمین مدینتہ العلم لیاقت بلوچ صاحب نے قرطبہ سٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اپنے دورے کے دوران، انہوں نے قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مجوزہ مقام کا معائنہ کیا، جہاں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ یونیورسٹی قرطبہ سٹی کا ایک اہم تعلیمی مرکز ہوگی، جو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اس کے علاوہ، چیئرمین صاحب نے قرطبہ سٹی کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا بغور معائنہ کیا۔
Top 10 - housing societies - in Rawalpindi Islamabad - Real Estate, top housing societies 2025,2025 Housing societies in Rawalpindi,Islamabad,top 10 housing, real estate business examples housing society, Alkhidmat Foundation Islamabad (Health Department) has inaugurated Alkhidmat Razi Clinic and Lab in a prestigious ceremony held at Qurtaba City, Chakri, Islamabad. apani chht apana ghar your-dream parogaram

انہوں نے سڑکوں، سیوریج، پانی کی فراہمی، اور دیگر بنیادی سہولیات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر انجینئرنگ ٹیم، پروجیکٹ کنسلٹنٹس، اور دیگر متعلقہ اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا، جنہوں نے انہیں جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 
 
مزید برآں، انہوں نے باغ زیتون (Olive Garden) کا بھی دورہ کیا، جو قرطبہ سٹی کے سرسبز ماحول کا ایک حسین مرکز ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس باغ کو مزید خوبصورت اور دلکش بنایا جائے تاکہ یہ نہ صرف قرطبہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے ایک پُرسکون تفریحی مقام بنے بلکہ یہاں کا قدرتی حسن بھی برقرار رہے۔
قرطبہ سٹی – ایک جدید، ترقی یافتہ اور پُرامن کمیونٹی کی جانب گامزن!