قرطبہ سٹی
میں خوش آمدید
دینی اقدار و ثقافتی روایات کا حامل بین الاقوامی معیار کے طرزِ تعمیر کا شاہکار ایک مکمل ڈیجیٹلائزڈ رہائشی منصوبہ ، جہاں آپ کو ایک منفرد، ماحول دوست اور پُرامن شہری طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر ہے۔
قرطبہ ڈیجیٹل سٹی
فائبر آپٹک نیٹ ورک
قرطبہ سٹی پہلی ہاؤسنگ سکیم ہے جہاں شروع سے ہی فائبر آپٹک کیبل گھروں اور کاروباری اداروں کی دہلیز تک بچھائی جا رہی ہے۔ اس سے قرطبہ شہر کے مکینوں کو بہترین اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس میسر ہو گی۔ یہی نہیں بلکہ اس فائبر آپٹک نیٹ ورک کی مدد سے مستقبل کی تمام جدید خدمات بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر فراہم کی جائیں گی۔
پبلک انٹرنیٹ سروسز
ملکی تاریخ میں پہلی بار رہائشیوں کے لیے محدود مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ قرطبہ سٹی میں داخل ہوتے ہی آپ قرطبہ پبلک وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہو جائیں گے تاکہ باقی دنیا سے آپ کا رابطہ بحال رہے۔
سیکیورٹی سروسز
قرطبہ کے رہائشیوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی سسٹم کو ایک مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہر انٹری پوائنٹ پر ڈیجیٹل سیکیورٹی سسٹم نصب کیا جاسکے، اور شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ قرطبہ کے رہائشیوں کی کاروں کو ان آلات کے استعمال سے محفوظ رکھا جائے گا جو ان کی رضامندی سے نصب کیے گئے ہیں۔
ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ سسٹم
یہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹلائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہے جس میں تمام بسیں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گی۔ بس اسٹاپ پر کھڑے لوگ اپنے موبائل فون کی سکرین پر بس کی لائیو لوکیشن دیکھ سکیں گے اور انتظار کی زحمت سے بچ سکیں گے۔ کرایہ اور دیگر سروس چارجز کی ادائیگی بھی ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی۔
صفائی، حفظان صحت، اور ماحولیاتی تحفظ
قرطبہ سٹی پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹلائزڈ شہر ہے جہاں خودکار ویسٹ مینجمنٹ پر مبنی نظام ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شہر کے مخصوص مقامات اور گھروں کے باہر رکھی کچرہ کنڈیاں (dust bins) بھر جانے پر خودکار نظام (sensors) کے ذریعے مرکز تک اطلاع پہنچ جائے گی، کوڑا کرکٹ (کچرہ) ٹھکانے لگانے کے کام پر مامور عملہ فوری طور پر حرکت میں آجائے گا اور اس طرح بلاتاخیر اِن کچرہ کنڈیوں کو خالی کرالیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں اور ترقیاتی کام
Latest News & Events
-
قرطبہ مال: جدت، روایت اور معیار کے خواب کی تعبیر!
نومبر 8, 2024 -
قرطبہ سٹی راولپنڈی ایک شاندار رہائشی منصوبہ
نومبر 7, 2024 -
قرطبہ سٹی : ماحول دوست ہاؤسنگ سوسائٹی
نومبر 6, 2024 -
اب وقت ہے اپنے خوابوں کا گھر بنانے کا!
نومبر 5, 2024 -
قرطبہ سٹی اسفالٹ ورک کا آغاز
نومبر 2, 2024
زیر تعمیر مکانات
نالوں کی تعمیر کا کام
زمین کا کام جاری ہے
مارکیٹنگ پلازہ
منصوبے کا جائزہ
امن اور ہم آہنگی کی نئی زندگی آپ کی منتظر۔
قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
بین الاقوامی معیار کے مطابق ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا منفرد اور مثالی ادارہ
آغوش
یتامیٰ کی کفالت اب ہماری ذمہ داری۔ یتیم بچوں/بچیوں کی تعلیم و تربیت کا جدید ترین نظام
قرطبہ شہر میں پارکس
سرسبز و شاداب ماحول میں رہائش ہر کسی کا خواب۔ قرطبہ سٹی اس خواب کی تعبیر
قرطبہ سٹی