قرطبہ سٹی کی ترقیاتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت مکمل ہو چکی ہے۔ بلاکس B، C، D، E، اور F میں اسٹریٹ سائن بورڈز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، جو رہائشیوں اور وزٹرز کے لیے آسانی اور رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔ یہ قدم قرطبہ سٹی کا جدید اور منظم انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے عزم کی واضح مثال ہے۔ ان بلاکس کے علاوہ دیگر بلاکس میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔
قرطبہ سٹی کی ٹیم شب و روز اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رہائشیوں کو بہترین معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہر بلاک ایک مثالی رہائشی ماحول پیش کرے۔
یہ سب اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ قرطبہ سٹی ایک بہترین اور منظم کمیونٹی کی تعمیر کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ترقی کا یہ سفر تیز تر اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، تاکہ آپ کو ایک ایسا گھر ملے جو واقعی آپ کے خوابوں کی تعبیر ہو۔