محترم لیاقت بلوچ، چیئرمین مدینتۃ العلم نے قرطبہ سٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔
محترم لیاقت بلوچ، چیئرمین مدینتۃ العلم نے قرطبہ سٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور بر وقت تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ محترم چیئرمین صاحب نے شاہراہِ قرطبہ پر حال ہی میں مکمل ہونے والے اسفالٹ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید برآں، انہوں نے سیلز اور مارکیٹنگ کے حوالے سے مختلف ترجیحات اور موضوعات پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔